تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:15

ڈیرہ غازی خان :جائیداد کا تنازع بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

جیو نیوز - ڈیرہ غازی خان..........ڈیرہ غازی خان میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ قصبہ عالیوالا میں سجاد حسین کو اپنے والد سے اس بات پر جھگڑا ہوا کہ انہوں نے اس کے چھوٹے بھائی کو ایک کینال رقبہ حصے سے زائد دے دیا جس پر بڑا بیٹا سجاد حسین طیش میں آکر اپنے والد کے ساتھ دست و گریباں ہوا اور بعد ازاں پستول سے فائرنگ کے قتل کردیا۔

پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم ساجد حسین کو گرفتارکرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.