22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
بنوں میں گھر کےباہر دھماکا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - بنوں .......بنوں میں گھر کےباہر دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ شخص کاکہناہے کہ دھماکا بھتا نہ دینے کی وجہ سے کیا گیا۔
پولیس کےمطابق علاقہ میریان میں نامعلوم افراد گھر کے باہر بارودی مواد نصب کیاتھا۔ جس کے پھٹنےسے گھر کے دروازے اوردیوار کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
متاثرہ شخص سراج الدین نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایاکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ماہ سے پچاس لاکھ روپے بھتا مانگا جارہاتھا ،لیکن بھتا نہ دینے پر ملزمان دھماکا کردیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر د ی ہیں ۔