22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:4
کراچی میں ضیاء الدین روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں ضیاء الدین روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق ضیاء الدین روڈ پر تیز رفتار کار راہ گیر کو کچل فرار ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ ایوب گل کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔