تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سر دہوگیا،برفباری کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد......ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ دو روز کے دوران ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے،ملک بھر میں موسم نے رنگ بدلنا شروع کردیا ہے اور ملک کے پہاڑی و بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دینا شروع کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،بالائی پنجاب،جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں تربت،لسبیلا اور سندھ میں میرپور خاص،حیدرآباد،لاڑکانہ اور نواب شاہ سمیت بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.