تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:0

ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

جیو نیوز - لاہور......ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں ،حساس علاقوں میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے ،آٹھ محرم الحرام کے موقع پر بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔

سرگودھا میں حساس مقامات کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے،فوج، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہر میں فلیگ مارچ کیا ،ضلع راجن پور میں 9اور10محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

حساس مقامات پر پاک فوج کے اہلکار ڈیوٹی دینگے،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ،بہاول پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے ،سندھ اور بلوچستان میں اہم راستوں کو سیل کردیاگیا ہے اور فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.