22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
پشاور: آٹھ، نو اور دس محرم کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری
جیو نیوز - پشاور.......پشاورپولیس نے آٹھ، نو اور دس محرم کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ شہرسے مجموعی طور پر 30 سے زیادہ ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
کوہاٹی چوک پر قائم پولیس کمانڈاینڈ کنٹرول پوسٹ کے خفیہ کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور پیسکو کاعملہ بھی پوسٹ میں موجود ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعیدکے مطابق تین دن بہت حساس ہیں۔ جس کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ پشاوراندرون شہر اورکینٹ ایریا میں سو سےذیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایف سی کی 16 پلاٹون اور پاک آرمی کی کیوک رسپانس فورس بھی دستیاب ہوگی ۔ آٹھ، نو اور دس محرم کو شہر میں 30 سے ذیادہ ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔