تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

ترکی : پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب‎

جیو نیوز - اسلام آباد....جویریہ صدیق......ترکی میں پاکستانی سفارتخانے میں 50ویں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔

پاکستانی سفیر سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاک فوج کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جنہوں نے جنگ 65ء میں جان کی بازی لگا کر وطن عزیزکا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، امن دستے ہوں یا قدرتی آفت میں عوام الناس کی مدد پاک فوج نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سہیل محمود نےکہا کہ آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ تقریب میں ترک وزیر دفاع مہمت وجدی اور ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل بلند بوستان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں یوم دفاع پاکستان اور پاک ترک دوستی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ترکی میں مقیم پاکستانیوں اور ترک سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.