تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

صرف ایک وعدہ معاف گواہ پر 21 مقدمات بنادیئے گئے ، گیلانی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ 19 نومبر تک محفوظ کرلیا ہے ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صرف ایک وعدہ معاف گواہ کے بل بوتے پر ان کے خلاف اکیس مقدمات بنادیئے گئے ہیں ، اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کور میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں بارہ مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے جبکہ نو مقدمات ابھی چل رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نظام مملکت کے لیے پورا سسٹم موجود ہوتا ہے وزیراعظم سارا کا م نہیں کرتا ، انہوں نے عدالت میں اپنا موقف دے دیا ہے۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف تمام مقدمات ایک جیسے ہیں اور سب ہی بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.