22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:35
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں 46لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق استعمال کرسکیں گے
جیو نیوز - کراچی…بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے آٹھ اضلاع میں 46لاکھ 18ہزار512ووٹرز اپنا حق استعمال کریں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 25 لاکھ 25 ہزار 604مرد جبکہ 20لاکھ92ہزار908خواتین ووٹرز ہیں۔
الیکن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سکھر، لاڑکانہ ، شکارپور، خیرپور،جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، کندھ کوٹ اور گھوٹکی میں46لاکھ سے زائد ووٹر 10 ہزار سے زائد امیدواروں کو منتخب کریں گے۔تمام اضلاع میں 31اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔
سب سے زیادہ ووٹرز ضلع خیرپور میں ہیں جن کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30ہزار343 ہے جس میں سے پانچ لاکھ دس ہزار942مرد اور چار لاکھ 19ہزار401خواتین ووٹرز ہیں۔
دوسرے نمبر پرضلع لاڑکانہ ہے جہاں 6لاکھ22ہزار586 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے تین لاکھ 33ہزار649مرد اور 2لاکھ 88ہزار937خواتین ووٹرز ہیں۔
گھوٹکی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 6لاکھ14ہزار382ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعدادتین لاکھ 46ہزار8اور خواتین ووٹرز کی تعداد2لاکھ68ہزار374ہے۔
سکھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد5لاکھ69ہزار644ہے جس میں سے مردووٹرز کی تعدادتین لاکھ14ہزار840 اور خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 45ہزار229ہے۔
الیکن کمیشن کے مطابق قمبرشہدادکوٹ میں کل 5لاکھ47ہزار857ووٹرز ہیں جن میں سے مرد ووٹرز2لاکھ99ہزار985 اور خواتین ووٹرز کی تعداد2لاکھ 47ہزار899 ہے۔ شکارپور کے5لاکھ23ہزار827 ووٹرز میں سے2لاکھ78ہزار598مرد اور 2لاکھ45ہزار229خواتین ووٹرز ہیں۔
جیکب آباد کے چار لاکھ19ہزار634ووٹرز اپنا حق استعمال کر سکیں گے۔یہاں 2لاکھ23ہزار230مرد اور ایک لاکھ 96ہزار404 خواتین ووٹرز ہیں۔
کشمور کندھ کوٹ کے تین لاکھ90ہزار239 ووٹرز میں سے 2 لاکھ 18 ہزار379مرد اور ایک لاکھ 71 ہزار860 خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گی۔