22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15
آزاد اور ذمہ دار میڈیا کا فروغ حکومت کی پالیسی ہے،پرویزرشید
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا نے ہر شخص کو باشعور بنادیا ہے ، آزاد اور ذمہ دار میڈیا کا فروغ اور اطلاعات تک رسائی حکومت کی پالیسی ہے۔
وفاقی وزارت اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آبادمیں اقوام متحدہ کے اطلاعات مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ حکومت،سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر کاربند ہے۔