تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

اقتدار کیلئے چور دروازہ تلاش کرنےوالوں کا کوئی مستقبل نہیں،جاوید ہاشمی

جیو نیوز - لاہور.....سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لیے چور دروازہ تلاش کرنےوالوں کا ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبلدیاتی انتخابات کرانےکا قوم سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔عام آدمی کو بااختیار بنانااور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی کےبعد ملتان میں میٹروبس منصوبےکاآغاز شہر کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اقتدار کا راستہ عوام سےہو کر گزرتا ہے،عوام ہی اپنےلیے موزوں قیادت کا انتخاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.