22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:20
کالعدم لشکرجھنگوی کے5ملزمان کی حوالگی کیلئے لاہور پولیس دبئی پہنچ گئی
جیو نیوز - دبئی.......کالعدم لشکرجھنگوی کے5ملزمان کی حوالگی کیلئے لاہور پولیس دبئی پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لایا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لشکرجھنگوی سےتعلق رکھنےوالےملزمان میں ہارون بھٹی، احمدیار،ایاز، غلام مصطفےٰ اورطارق نوازشامل ہیں،ملزمان پرعلامہ ناصرعباس سمیت 14افراد کےقتل کاالزام ہے۔
ملزم ہارون بھٹی کے دبئی میں دورانِ تفتیش انکشاف پر لاہور میں چھاپے مارے گئے۔ملزمان نے اصغر ندیم سید کی گاڑی پربھی فائرنگ کی تھی ۔ملزمان کی گرفتاریاں انٹرپول کی مددسےعمل میں لائی گئیں۔