22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:0
بلوچستان؛ نصیرآباد کی امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق
جیو نیوز - نصیرآباد....... بولان کے علاقے نصیر آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیرآباد میں ڈھاڈر کی چھلگری امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ کے دروازے کےقریب ہوا جہاں مجلس منعقد ہونی تھی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے دھماکا خودکش حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔