22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:17
قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب متفقہ ہونا چاہیے،چودھری شجاعت
جیو نیوز - لاہور.......مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب متفقہ ہونا چاہیے، متفقہ اسپیکراپنی ذمہ داریاں زیادہ اعتماد کے ساتھ نبھا سکے گا۔
لاہور میں پارٹی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے متفقہ انتخاب کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
ان کا کہناتھاکہ متفقہ طورپر منتخب اسپیکرقومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ کسی پارٹی کے نمائندے کے طور پر سامنے نہ آئے۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ا سپیکر کا عہدہ پارٹی سیاست سے بالاترہونا چاہئے ۔