22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:49
کراچی؛تاجر سے 30 لاکھ روپے طلب کرنیوالا بھتا خور پکڑا گیا
جیو نیوز - کراچی........کراچی میں تاجر سے 30 لاکھ روپے طلب کرنے والا بھتا خور پکڑا گیا۔ ملزم مدثر عرف شوٹر کا تعلق لیاری گینگ سے بتایا جاتا ہے ۔
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے بھتہ نہ دینے پر کھارادر میں دکان پر دستی بم سے بھی حملہ کیا تھا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور مدثر عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
گرفتار بھتہ خور مدثر عرف شوٹر نے پیپر مارکیٹ کے تاجر محمد عرفان سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم نے بھتہ نہ دینے پر کھارادر میں دکان پر دستی بم سے حملہ بھی کیا تھا۔