22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:21
ملتان سے ڈھائی ہزار مشکوک موبائل سمیں برآمد
جیو نیوز - ملتان.......ملتان میں یوم عاشور سے ایک روز پہلے ڈھائی ہزار مشکوک سمیں پولیس کے ہاتھ لگی ہیں، سموں کی حقیقت جاننے کے لیے پولیس نے مختلف موبائل کمپنیوں سے رابطہ کر لیا ہے۔
ملتان میں تھانہ کوتوالی کے علاقے بانسوں والی گلی میں نامعلوم افراد ڈھائی ہزار سے زائد سمیں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موبائل سمز کو تحویل میں لے لیا ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سمز مختلف نیٹ ورکس کی ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے تمام موبائل فون کمپنیز کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان سمز کو دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا۔