تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:37

کراچی میں 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں پولیس کائونٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ الرٹ، کالعدم جماعت کے 3 دہشت گردوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ناگن چورنگی سے گرفتار ہونے والے 3 دہشت گردوں میں قاری نور اللہ، قاری اسرار اور صدیق شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور انہوں نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ملزمان نے ماضی میں اورنگی ٹاؤن میں رئیس امروہی کالونی میں امام بارگاہ پر فائرنگ کی جبکہ عباس ٹاؤن میں موٹر سائیکل بم دھماکے اور یونیورسٹی روڈ پر واقع ہوٹل پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزم صدیق بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے 100سے زائد افراد کو لوٹنے میں بھی ملوث ہے ۔

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی میں کورنگی سے شاہ رخ، وسیم کالااورسردار نامی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.