23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
جیو نیوز - کوئٹہ........کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہر کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعلی نےدورے کےدوران نویں اور دسویں محرم سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس ، ایف سی کمانڈنٹ غزہ بند اسکاوٹس اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلی کےہمراہ تھے۔