تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

کرم ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

جیو نیوز - کرم ایجنسی.......کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔کرم ایجنسی سے خودکش حملہ آو ر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوار کرم ایجنسی میں محرم الحرم کے مجالس پر حملہ کرنا چاہتے تھے جسے مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آوار کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جبکہ حملہ آور کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ادھر کرم میں محرم الحرم کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.