23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
جیکب آباد میں دھماکا، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
جیو نیوز - جیکب آباد......... جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر پارک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔