تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:37

ملتان:لڑکی کو آگ لگانے کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

جیو نیوز - ملتان.......ملتان میں لڑکی کو آگ لگانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملتان کی نواحی بستی ملوک میں ملزم نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی کے بعد لڑکی پرپیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی۔ پولیس نے مبینہ ملزم لطیف کوگرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او طارق مسعود یاسین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق لڑکی کو آگ لگائی نہیں گئی بلکہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو آگ لگائی ۔ متاثرہ لڑکی نشتراسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.