23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:16
گورنرہاؤس کودھماکاخیزموادسےاڑانےکی بھارتی دھمکی
جیو نیوز - کراچی....... گورنرہاؤس سندھ کو بھارت سےدھمکی آمیزٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے جس میں گورنرہاؤس کو دھماکا خیز مواد سےاڑانے کی دھمکی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس نےصورتحال سےخفیہ اداروں کوآگاہ کردیا ہے، خفیہ اداروں نےبھارت سےآنے والی کالز کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔