تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:21

رینجرز کے خلاف اشتہارات کا معما حل ہو گیا

جیو نیوز - کراچی.......رینجرز کے خلاف اشتہارات کا معمہ حل ہوگیا ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ایس پی لطیف صدیقی اور ڈی ایس پی فخر الاسلام کو ذمے دار قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں ایس پی لطیف صدیقی اور ڈی ایس پی فخر الاسلام کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز مخالف اشتہارات کے پیچھے منظم سازش محسوس ہوتی ہے، اشتہارات کی اشاعت سے محکمہ اطلاعات سندھ کی نااہلی بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ کو اپنا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.