24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:5
چنیوٹ:زائرین کی بس الٹ گئی،3افراد جاں بحق
جیو نیوز - چنیوٹ.......چنیوٹ میں زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ لاہورروڈ پررضاآباد اسٹاپ کےقریب پیش آیا۔ بس میں سوار دربارسلطان باہو میں حاضری کے بعد سیالکوٹ جارہے تھے۔
حادثےمیں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے۔زخمیو ں کو علاج کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال چنیوٹ منتقل کردیاگیا ہے۔