24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:44
کراچی،پنڈی :موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 10بجےتک بند
جیو نیوز - کراچی.....سکیورٹی اقدامات کے تحت عاشورہ پربھی کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، لاہوراورپشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ یوم عاشور پرشہر قائد میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کے مطابق لاہورمیں عاشورہ پرموبائل سروس صبح 8 بجےسےرات 8 بجے تک معطل رہے گی، شہرمیں انٹرنیٹ سروس بھی بند رہے گی ۔
کوئٹہ میں بھی عاشورہ پر سکیورٹی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی ۔
پشاور کی انتظامیہ نے بھی عاشورہ پر صبح 8 سے جلوسوں کے اختتام تک شہر میں موبائل فون سروس بند اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔