تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

خصوصی افراد کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، شارق احمد

جیو نیوز - کراچی ..........شارق احمد نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی دیکھ بھال اور تعلیم وتربیت حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور سماجی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد نے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن عبدالعلیم میمن، چیئرمین اینٹی کرپشن سید ممتاز علی شاہ، غیر ملکی ماہرین تعلیم ڈینیل، رچرڈ گیر ی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ادریس کے ہمراہ مرکز خصوصی تعلیم گلستان جوہر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ وفد نے خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی فنی اور صحت کی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور انکی صلاحیتو ں کو سراہا۔

اس موقع پر  بات چیت کرتے ہوئے شارق احمد نے کہا کہ خصوصی افراد کو ناکارہ سمجھ کر نظرانداز کردینا بڑی زیادتی کی بات ہے۔ ایسے افراد کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.