تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

کولمبو:ویسٹ انڈیز 163پر آئوٹ،سری لنکا کو113 کی برتری

جیو نیوز - کو لمبو ......سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی مابین دوسرے ٹیسٹ میں کیربین ٹیم اپنے پہلی اننگز میں 163رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ 47،جیسن ہولڈر 21رنز بنا کر نمایاں  رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد نے 4،پریرا نے 3،سری وردھنے نے 2اور رنگنا ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر76رنز بنا کر مہمان ٹیم پر مجموعی طور پر 113رنز کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کے سلوا 31اور دنیش چندیمل5رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.