24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:31
مختلف شہروں میں موبائل فون بند ، انٹرنیٹ وائی فائی سروس بھی متاثر
جیو نیوز - لاہور........ملک کےمختلف شہروں میں یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون بند جبکہ بعض شہروں میں بعض شہروں میں انٹرنیٹ وائی فائی سروس بھی متاثر ہے۔
فیصل آباد،ملتان ، مظفر گڑھ ،رحیم یارخان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چیچہ وطنی،بھکر ،اوچ شریف ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں یوم عاشور پر موبائل فون سروس صبح سویرے سے ہی بند ہوگئیں ۔
مظفر گڑھ میں انٹرنیٹ وائی فائی سروس بھی متاثر ہے۔ خیرپور سمیت سندھ دیگر شہروں میں بھی موبائل بند ہیں ۔
اس کےعلاوہ ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد،کوہاٹ،ٹانک سمیت خیبر پختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس معطل ہے۔