تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:3

نواسہ رسول اورانکےساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورکےجلوس

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا ۔کراچی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

یوم عاشور کی مرکزی مجلس منعقد ہو رہی۔ علامہ عباس کمیلی مجلس عزا سے خطاب کر رہے۔ مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکواڈ کرے گا۔

دوسری جانب عاشورہ کے جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر شہر میں موبائل فون اور انٹر بند سروس بند کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس رات 10 بجے تک معطل رہے گی۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے 6 ہزار سے زاید سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کی عمارتوں پر اسنیپرز بھی تعینات ہوں گے۔ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سکیورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ جلوس سے قبل گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیر کرایا جائے گا۔

لاہور میں نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی روٹ پر رواں دواں ہے۔محرم الحرام کا مرکزی جلوس اندرون شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا مبارک حویلی پہنچ گیا۔امامیہ کالونی سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔

ملتان میں یوم عاشور کا مرکزی جلو س امام بارگاہ حراحیدری سے برآمد ہو اجو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو شاہ شمس امام بارگاہ اختتام پذیر ہوگا ۔

حیدر آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی امام باگاہ سے برآمد ہوگیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

پشاور میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت اقدامات کیے گئے ہیں۔شہر کے تمام داخلی راستے مکمل طورپر سیل کئے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں26 مجالس ہوں گی اور 153 جلوس نکالے جا رہے ہیں جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 3 ہزار رضاکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سرگودھا میں یوم عاشور کے موقع پر سخت سیکورٹی میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ،شہرمیں موبائل فون اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے ۔

راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے ۔

جیکب آباد میں گزشتہ روز دھماکے کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے ۔شہر میں سوگ کی فضا ہے۔اوباڑو میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوک ماڑی سےبرآمد ہوگیا۔ تاہم جلوس میں شامل افراد نے سانحہ جیکب آباد کےخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیدیا ہے جس سے سندھ پنجاب آنےا ور جانےوالی ٹریفک متاثر ہورہی ہےسانحہ جیکب آباد کےخلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے رات دیا جانےوالا دھرنا جاری ہے۔

کوئٹہ میں عاشورہ محرم کامرکزی جلوس برآمد ہوگیا ہے، جلوس کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔کوئٹہ میں عاشورہ محرم کامرکزی جلوس شہداء چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔

مرکزی جلوس میں شہر کے مختلف علاقوں اور انجمنوں کےماتمی دستے شامل ہیں جبکہ اس کی قیادت صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید محمد داود آغا ، شیعہ علماء اور دیگر عمائدین کررہے ہیں،جلوس اس وقت علمدار روڈ سے گزررہا ہے،عاشورہ محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کےراستےاور ملحقہ سڑکیں و گلیاں عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں جبکہ جلوس کے راستے پر تمام دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند، دکانیں مہر لگاکر سیل کردی گئیں۔

جلوس کےروٹ اور مختلف مقامات پر سات ہزار سے زائد پولیس، ایف سی و دیگر قانون نافذکرنےوالےاداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور راستوں اور ملحقہ علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے مسلسل فضائی اورسنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے،جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیاہےجلوس کی سکیورٹی ڈیوٹی پرمعمور اہلکاروں اور میڈیا کےنمائندوں کو خصوصی کارڈز جاری کئے گئے ہیں ۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا آج شام تقریبا ساڑھے پانچ بجے علمدار روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.