تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

بہاول نگر، رکشہ11افراد کے ساتھ نہر میں گرگیا،10کو بچا لیا گیا

جیو نیوز - بہاول نگر..........بہاول نگر کے علاقے چک 38 فتح کے قریب موٹرسائیکل رکشہ نہر فتح میں گرگیا - ایک ہی خاندان کے 11 افراد نہر میں گرگئے - نہر میں گرنے والوں میں 6 بچے ، 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں -

علاقہ مکینوں نے مقامی انتظامیہ اورپولیس کے خلاف احتجا ج کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کو مسلسل بلاتےرہے مگر کوئی ہماری مدد کو نہ پہنچا -اپنی مدد آپ کے تحت 10 افراد کو تو نہر سے نکال لیا گیا - 3 سالہ دانش لاپتہ ہے -

کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکارموقع پر نہ آیا -نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے بچے کی لاش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے-

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.