تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19

پشاور : شہباز چوک میں پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا

جیو نیوز - پشاور ......پشاور کےعلاقہ شہباز چوک میں پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار پانچ افراد کے ساتھ قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات موجود نہیں تھے اور وہ محرم کے جلوس کے قریب سے گزررہے تھے اس لئے انہیں شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیاگیا ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کو مزید تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.