تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3

لاہور؛ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

جیو نیوز - لاہور.......لاہور پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے،ہتھکڑیاں کم پڑیں تو نوجوانوں کو رسیوں سے باندھ کر عدالت پیش کیا گیا۔

یہ کسی پنجابی یا انگلش ایڈونچر فلم کا منظر نہیں بلکہ لاہور کی ضلع کچہری کا منظر ہے،رسیوں میں جکڑے ان نوجوانوں کا جرم ہےتو ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی ،مگر جرم چھوٹا ہو یا بڑا ،جرم تو جرم ہے ، کارروائی تو ہو گی۔

اب جانےپولیس کے پاس ہتھکڑیوں کی کمی تھی یا پولیس افسرانتہائی سخت گیر،موٹرسائیکلیں تھانے میں بند،پکڑے گئے لڑکوں بالوں اور نوجوانوں کو ایک ہی رسی میں باندھا ،ہانکا اور اسی حالت میں عدالت لے آئے۔

بعض نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈبل سواری پر پابندی سے لاعلم تھے، اس لیے غلطی کر بیٹھے،عدالت نے کئی کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.