24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
سوات میں بارش اور بر فباری کا نیاسلسلہ شروع
جیو نیوز - سوات......سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا نیاسلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ،بریکوٹ،مٹہ،کبل اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کالام، مالم جبہ اور سخرہ ویلی کے پہاڑوں پر بر ف باری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیاہے ۔ بارش اور برف باری سے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہو گیاہے ۔