24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:15
بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 773 واں عرس، تقریبات ختم
جیو نیوز - پاکپتن.......برصغیرکےعظیم صوفی بزرگ اورپنجابی زبان کےشاعرحضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے773ویں سالانہ عرس کی 15 روزہ تقریبات پاکپتن میں اختتام پذیر ہو گئیں،اس کے ساتھ ہی بہشتی دروازہ بھی سال بھر کیلئےبند کردیا گیا۔
حضرت بابافریدالدین گنج شکرکے773ویں سالانہ عرس میں شرکت کیلئےاندرون اوربیرون ملک سےہزاروں زائرین پاکپتن پہنچے، پانچویں محرم الحرام کو عشاءکےوقت بہشتی دروازہ زائرین کےلئے کھولاگیا، یہ دروازہ پانچ راتیں مسلسل کھولااورنماز فجرکےوقت بندکیا جاتا رہا۔
عرس کےاختتام پر مزارکوعرق گلاب اور صندل سےغسل دیا گیا، مزار اب 40دن تک بندرہےگااور چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کے بعد عام زائرین کیلئے کھولا جائےگا۔