24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:48
اہل سنت والجماعت کا اسلام آباد میں جلوس
جیو نیوز - اسلام آباد.......حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اہلسنت والجماعت نے اسلام آباد میں جلوس نکالا۔
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچا۔جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
جلوس کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے باطل کا مقابلہ کیا اور گردن کٹوا کر پیغام دیا کہ حق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔