تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:4

ملتان میں 100 من حلیم تیار کی گئی

جیو نیوز - ملتان......ملتان میں 100 من حلیم تیار کی گئی، بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ حلیم 50 ہزار سے زیادہ افراد نے کھائی ہے۔

سو من حلیم ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں پیر محمد نوید فرید نے تیار کروائی ۔ گرما گرم حلیم پکنے سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد دیگ کے قریب جمع ہو گئی ۔ حلیم کی تقسیم بھی بڑے بڑے برتنوں میں ہوئی ۔

حلیم بنانے والوں کا کہنا ہے کہ سو من حلیم کی دیگ گزشتہ 6 سالوں سے ہر 10 محرم کو تیار کی جاتی ہے ۔ حلیم کی تیاری پر 15 سے 16 لاکھ روپے کی لاگت آئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.