تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:32

سندھ،بلوچستان ،پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی ختم

جیو نیوز - کراچی......یوم عاشور پر ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9 اور 10محرم کو عائد کی گئی،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور اس کے اطراف کی گلیوں اور شاہراہوں پر لگائے جانے والے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹاکر تمام راستے بھی کھول دیے۔

ادھر آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے یوم عاشور پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پرگرفتار افراد کو رہا کرنےکے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلیں بھی قانونی کارروائی پوری کرکے ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوئٹہ میں بھی9 اور 10محرم پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔جبکہ ملک بھر میں جن شہروں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی تھی وہ بھی بحال کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.