تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:54

لاہور اور اسلام آباد میں بارش،سردی بڑھ گئی

جیو نیوز - لاہور......اسلام آباد اورلاہور میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، کوئٹہ ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی ہے ۔

ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.