25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
جیکب آباددھماکا:11شدید زخمی کراچی منتقل
جیو نیوز - کراچی.....سانحہ جیکب آباد کے 32 زخمیوں کو پی اے ایف اسپتال شہباز لایا گیا ، ترجمان پاکستان ایئر فورس کے مطابق 11 شدید زخمیوں کو سی ون 130 کے ذریعے کراچی کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ۔
پاکستان ایئر فورس کےترجمان کے مطابق سانحہ جیکب آباد کے بعد چیف آف ایئر اسٹاف کے حکم پر متاثرین کی خدمت کا کام شروع کردیا گیا ۔
32 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جیکب آباد میں پی اے ایف اسپتال شہباز منتقل کیا گیا ، جن میں سے 11 شدید زخمیوں کو سندھ حکومت سے رابطہ کرکے سی ون۔130 کے ذریعے کراچی منتقل کرکے مقامی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ۔
کراچی میں زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ترجمان کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں اور انہیں زخمیوں کو فریکچر اور جلنے کے زخم ہیں ۔