تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:3

بلدیاتی الیکشن : کشمور ،کندھ کوٹ کے مسا ئل کے حل کی امید

جیو نیوز - کشمور......31 اکتوبر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کشمور اور کندھ کوٹ کے عوام آئندہ منتخب ہونے والے نمائندوں سے اپنے دیرینہ مسا ئل کے حل کی آس لگائے بیٹھے ہیں ۔

ضلعی ہیڈکوارٹر کندھ کوٹ شہر میونسپلٹی کا درجہ رکھتا ہے ۔ 70 ہزار کی آبادی پر مشتمل اس شہر کے مکینوں کی اکثریت ہندو خاندانوں پر مشتمل ہے جو یہاں کے قدیم باسی ہیں ۔ گذشتہ 8 سال سے بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی یہاں کے بنیادی مسائل ہیں ۔

شہر کی تین بڑی سڑکوں کی کل لمبائی 5 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے ۔ لیکن ضلعی انتظامیہ 8 سالمیں یہ پانچ کلو میٹر سڑکیں بھی نہیں بنا سکی ہے ۔ شہر کے عوام ٹوٹی سڑکوں کی دھول چاٹنے پر مجبور ہیں ۔ اور حد تو یہ ہے کہ جہاں یہ سڑکیں اچھی حالت میں تھیں کرپشن مافیا نے ان کی از سر نو تعمیر کے ٹھیکے جاری کر دیئے ۔ لیکن تا حال نہ تو سڑکیں بن سکی ہیں اور نہ ہی کوئی عوامی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ سکا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کیلئے نالیوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے لیکن سالوں گذرنے کے بعد نا تو یہ نالیاں بن سکی ہیں ۔ بلکہ استعمال ہونے سے قبل ہی یہ نالیاں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ۔ اور شہر سے پانی کی نکاسی ناممکن ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب ضلعی چیئرمین شپ کے عہدے کے امیدواروں کا دعویٰ ہے کہ وہ آتے ہی شہر کی حالت بدل دینگے ۔

گذشتہ آٹھ سال سے بلدیاتی انتکابات نہ ہونے سے شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل کے انبار لگ گئے ہیں ۔ مسائل کے ستائے یہاں کے شہری پر امید ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے انکی زندگی کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.