تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع ہوں گے

جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے50 یونین کونسل تشکیل دی گئی ہیں ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام کل سے شروع ہوگا جو 29اکتوبر تک جاری رہے گا ۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 50 یونین کونسل تشکیل دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک یونین کونسل میں 6 وارڈز بنائے گئے ہیں جس میں جنرل کونسلرز کے لیے 6، چیرمین وائس چیرمین کے پینل سمیت خواتین کی دو جبکہ مزدور/ کسان،نوجوان اور اقلیت کے لیے ایک ایک نشست مختص کی گئی ہے ۔

ایک یونین کونسل 13 ممبران پر مشتمل ہوگی۔کاغذات نامزدگی 26 سے 29 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال یکم سے 4 نومبر تک کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اعتراضات 5اور 6 نومبر تک دائر کیے جا سکتے ہیں ۔ 7 سے 9 نومبر تک اعترضات پر دائر اپیلیں نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدوار 10 نومبر کو اپنے نام واپس لے سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 نومبر کو جاری کی جائے گی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.