25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19
کوہلو میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 فراری گرفتار
جیو نیوز - کوہلو ......بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 فراریوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو کے علاقے فیض چل میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے 3 فراریوں کی گرفتاری عمل میں آئی، گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔