25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
کراچی: ایم اے جناح روڈ سے کنٹینرز ہٹالیے گئے
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔
پولیس کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں، کنٹینرز آٹھ ، نو او ر دسویں ، محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے لگا گئے تھے۔
آٹھ محرم الحرام کی شب ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لئے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا تھا، تاہم دسویں محرم کے مرکزی جلوس کے اختتام کے بعد ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔