25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
مکران کوسٹل ہائی وےپر مسافرکوچ الٹنےسےایک مسافرجاں بحق
جیو نیوز - اورماڑہ ......بلوچستان کے علاقےاورماڑہ کےقریب مکران کوسٹل ہائی وےپر مسافرکوچ الٹنےسےایک مسافرجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ تربت کے علاقے مند سےکراچی جارہےتھی کہ اورماڑہ کےقریب مکران کوسٹل ہائی وےپر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اورماڑہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔