تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

پاکستان منفی اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ پاکستان کسی بھی طور منفی اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں پر تنقیدکرنے والوں کوغریب عوام سے کوئی سروکار نہیں۔معیشت کی مضبوطی ،دہشت گردی اور توانائی بحران کاخاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کالاہورمیں مسلم لیگ (ن)کےعہدے داروں کے وفد سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ڈھائی سالہ دورمیں نمایاں ترقی ہوئی ہے،معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتمادبھی بحال ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.