تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

امین فہیم کو کچھ دن کیلئے کراچی لایا جا رہا ہے، ترجمان

جیو نیوز - دبئی....... پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم دبئی میں زیر علاج ہیں۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو ان کی خواہش پر کچھ دن کے لیے پاکستان لایا جا رہا ہے۔

دبئی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں مخدوم امین فہیم کے ترجمان اسلم پیرزادہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مخدوم امین فہیم کافی دنوں سے بیمار ہیں اور ان کا علاج جرمنی ، لندن اور دبئی میں جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کچھ دن پاکستان میں اپنے لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں جس کے بعد انھیں مزید علاج کے لیے امریکا جانا ہے۔

اسلم پیرزادہ کے مطابق مخدوم امین فہیم کی خرابی صحت کی وجہ سے انھیں خصوصی ایئرایمبولنس کے ذریعے کراچی لایا جائےگا۔ امکان ہے وہ آج رات یا کل کراچی پہنچیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.