تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر کی گیتاسےالوداعی ملاقات

جیو نیوز - کراچی....... کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی لڑکی گیتاسے الوداعی ملاقات کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کھارادر میں گیتا کوالوداع کیا۔

بھارتی ہائی کمیشن نے گیتا کو پیپر پر ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گیتا کا اصل نام گڈی ہے، دستاویزات گیتا کے نام سے تیار کی گئیں، گیتا کے یکطرفہ فضائی ٹکٹ اوردیگر دستاویزات کاانتظام بھارتی ہائی کمیشن نےکیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےآئے بھارتی حکام گیتا کو پاسپورٹ صبح کراچی ایئرپورٹ پرفراہم کریں گے۔ جیو ٹی وی کی کوششوں سے گیتا کل صبح 15 سال بعد بھارت روانہ ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.