25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:47
پاکستان میں بھارتی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت پر حکومت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا ۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے، حکومت اس مسئلے پر پارلےیمنٹ کواعتماد میں لےکر لائحہ عمل تیار کرے۔
خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور پاکستانی قوم کے صبر کو نہ آزمائے۔