تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس کی آپریشن ضرب عضب کی تعریف

جیو نیوز - کوپن ہیگن.......ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پیرلڈوگ سن Per Ludvigsenنے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے سے پائیدار بنیادوں پر نمٹنے کے لئے مشترکہ سول وفوجی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی افواج استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔

ڈنمارک کے وائس چیف آف ڈیفنس نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کے مکمل حل کے لئے مشترکہ سول و فوجی حکمت عملی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.