تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:32

لاہور:ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،1 ہلاک

جیو نیوز - لاہور.......... حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاںبحق، 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے خلاف تحریک انصاف کےکارکنوں نے تھانا یکی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کےرہنماچودھری سرور اورعبدالعلیم خان بھی پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمد نے کہا کہ واقعہ غنڈا گردی کی بدترین مثال ہے،ہم نے واقعے کےخلاف رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس نےیقین دہانی کرائی ہےکہ ملزمان کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی، فوری طور پر کارروائی نہ کی گئی تو حالات مخدوش ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جائیںگی۔ہم سےوعدہ کیاگیاہےکہ رات کوہی گرفتاریاں کی جائیں گی۔آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان صبح کریں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے میں نوجوان کے جاںبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور2گروپوں کے درمیان تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سےیکی گیٹ واقعےکی رپورٹ طلب کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.